مصالحہ جات

مصالحہ جات کی برآمدات میں مالی سال کے پہلے 8ماہ میں 21 فیصدکی نمو ریکارڈ

مکوآنہ (عکس آن لائن)مصالحہ جات کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 8ماہ میں سالانہ بنیادوں پر21 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو 78.10 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو64.59 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

مقداری لحاظ سے مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 26512 میٹرک ٹن مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 14486میٹرک ٹن کے مقابلہ میں 83 فیصدزیادہ ہے۔ فروری میں مصالحہ جات کی برآمدات سے ملک کو 11.14 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 43 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں 11.14 ملین ڈالرمالیت کے مصالحہ جات کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں