وزیرخارجہ

مشکل حالات بالخصوص کورونا وبا میں چین نے پاکستان کیساتھ تعاون کیا، وزیرخارجہ

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام مشکل حالات بالخصوص کورونا وبا میں چین نے پاکستان کے ساتھ تعاون کیا۔

تقریب سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا جس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ چین نے پاکستان کو کورونا وبا کی روک تھام کے لیے مفت ویکسین اور آلات فراہم کیے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں میرے نانا ذوالفقار علی بھٹو نے کردار ادا کیا جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی ذوالفقار علی بھٹو کے ویژن کو آگے بڑھایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں