احسن اقبال

مشکلات ہیں جنہیں دوست ممالک کیساتھ ملکر حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں: احسن اقبال

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے ایک بار پھر ڈیفالٹ کی خبروں کو مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان معمولی ملک نہیں اور ہم ڈیفالٹ کرنے نہیں جارہے۔انہوں نے کہا کہ مشکلات کا سامنا ہے، دوست ممالک سے مل کر مشکلات حل کرنیکی کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، ہمارا ہدف 32 ارب کی ایکسپورٹ کو 100 ارب تک لے جانا ہے، ایکسپورٹ بڑھانے پر ہی ہمارا دار ومدار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں