سردار ایاز صادق

مشترکہ کوششوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

اسلام آ باد (عکس آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی نے کہا ہے کہ پلاسٹک کا بے دریغ استعمال ماحولیاتی آلودگی کا بڑا ز ذریعہ ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہے،مشترکہ کوششوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفی کا ارتھ ڈے کے موقع پر خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی ارتھ ڈے منانے کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے زمین کو محفوظ بنانا اور لوگوں میں زمین سے محبت کا شعور اجاگر کرنا ہے،اس سال ارتھ ڈے پلاسٹک سے پھیلنے والی آلودگی اور اس کے سدباب کے حوالے سے نہایت اہمیت کا حامل ہے، دنیا کو اس وقت ماحولیاتی آلودگی اور اس کے سبب بڑھتی ہوئی موسمیاتی تبدلیوں کا سامنا ہے،کرہ ارض کی حفاظت کرہ ارض کے مکینوں کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ سردار ایاز صادق نے کہا قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینا اور پلاسٹک کے استعمال کو کم کر کے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔،قابل تجدید توانائی کا فروغ موجودہ حکومت و پارلیمنٹ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا پاکستان کی پارلیمان کو شمسی توانائی پر منتقل ہونے والی دنیا کی پہلی پارلیمان ہونے کا اعزاز حاصل ہے،ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا مشترکہ کوششوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جا سکتا ہے ، موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی چیلینج ہے جس کے حل کیلئے دنیا کو متحدہ کوششیں کرنا ہوں گی،حکومت کے ساتھ ساتھ عوام کو بھی توانائی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں