مسورکے کاشتکار

مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاٹنگ کریں، محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن)مسورکے کاشتکارہفتہ میں دوبارفصل کی پیسٹ سکاٹنگ کریں، سست تیلہ پتوں کی نچلی سطح سے رس چوستا اور میٹھا لیسدار مادہ خارج کرتاہے جس پرکالی پھپھوندی اگنے سے پودوں میں ضیائی تالیف کا عمل متاثرہوتاہے اس کے بروقت انسدادکےلئے کسان دوست کیڑوں،کچھوابھونڈی، لیڈی برڈبیٹل اور کرائی سوپرلاکی حوصلہ افزائی کریں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت(توسیع)قصورمحمدنویدامجد نے بتایا کہ حملہ معاشی نقصان کی حد تک پہنچنے پر امیڈاکلوپرڈ200ایس ایل بحساب 120ملی لیٹر فی 100لیٹرپانی ملاکر زہرپاشی کریں نیزلشکری سنڈی کے انسدادکےلئے ایما میکٹن 1.9ای سی بحساب200ملی لیٹر فی100لیٹرپانی میں ملاکر سپرے کیاجائے اور کھیتوں میں درخت ضرورلگائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں