الیکشن کمیشن

مسلم لیگ کی پارٹی سربراہی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنانے کی استدعا ، الیکشن کمیشن کی یقین دہانی

اسلام آباد ( عکس آ ن لائن)مسلم لیگ (ق)نے الیکشن کمیشن سے پارٹی سربراہی سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ جلد سنانے کی استدعا کردی جس پر الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کو معاملہ جلد دیکھنے کی یقین دہانی کرادی۔منگل کو مسلم لیگ (ق )کے رہنما کامل علی آغا کے وکیل عامر سعید راں الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔ عامر سعید راں نے موقف اختیار کہا کہ چوہدری شجاعت اور طارق بشیر چیمہ کو پارٹی عہدوں سے ہٹانے کا کیس الیکشن کمیشن میں ہے،

الیکشن کمیشن کی جانب سے اس کیس کا محفوظ فیصلہ تاحال نہیں سنایا گیا،وکیل عامر سعید راں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باعث سیاسی گہما گہمی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے مسلم لیگ (ق )کی جانب سے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کرنے ہیں۔ اس لئے پارٹی سربراہی سے متعلق محفوظ فیصلہ جلد سنایا جائے۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ق کو جلد فیصلہ سنانے کی یقین دہانی کرا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں