سید گلزار سبطین شاہ

مسلم لیگ ن کا دور دور تک پارٹی کا کوئی نشان باقی نہ رہا ہے یہ اب نام کی پارٹی رہ گئی ہے،سید گلزار سبطین شاہ

حجرہ شاہ مقیم(نما ئندہ عکس آن لائن) رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع او کاڑہ سید گلزار سبطین شاہ نے سوئی گیس پریشر منصوبہ مکمل ہو نے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ مسلم لیگ ن کا دور دور تک پارٹی کا کوئی نشان باقی نہ رہا ہے یہ اب نام کی پارٹی رہ گئی ہے پوری ن لیگ کی قیادت بیرون ملک جا چکی ہے

عوام جلد خوشخبری سنے گی تحریک انصاف کی حکومت کو ورثہ میں مہنگائی کا تحفہ ملا عمران خاں نے جب اقتدار سنبھالا تو ملک قرضوں کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا جلد مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کی عوام خوشخبری سنے گی ملک میں اس وقت ن لیگ کی باقیات مافیا کی صورت میں موجود ہے جو آ ئے روز سازشیں کر رہے ہیں عمران خاں کی قیادت میں ملک عملاََ ترقی کرے گا اور ایشین ٹائیگر کے طور پر ابھرے گا اب ملک میں آ ٹا کا کوئی بحران نہیں رہا ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں سازشی عناصر جلد بے نقاب ہوں گے مصنوعی بحران پیدا کرنے والے بیوروکریٹس و سیاستدانوں کے خلاف کاروائی ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں