مسلم لیگ (ن) کا آڈریننس کو چیلنج کرنے کا اعلان

مسلم لیگ (ن) کا آڈریننس کو چیلنج کرنے کا اعلان

لاہور( )مسلم لیگ (ن) کا پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آڈریننس کو چیلنج کرنے کا اعلان،مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے رات گئے ڈاکٹرز،نرسوں ودیگر عملے سمیت مریضوں کے حق پر شب خون مارا ہے۔منتخب لوگ چوروں ڈاکوں کی طرح عوام کے حقوق پر ڈاکہ نہیں مارتے۔مہنگائی،بے روزگاری اور غربت کے بعد حکومت نے عوام سے مفت علاج معالجے کی سہولت بھی چھین لی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کا پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کرنے پر ردعمل میں کہاٹیچنگ ہسپتالوں میں پرنسپل اور ایم ایس کا عہد ہ ختم کرنے کا مقصد ہسپتالوں کو بھی سیاسی اکھاڑہ بنانا ہے۔پنجاب کے ہسپتالوں میں فری علاج معالجہ کا اختیار بورڈآف گورنرکو دینے کا مطلب وزرائ،مشیروں اورخواریوں کے ہی مفت علاج ہونگے۔حکومت اپنی ذمہ داریوں سے راہ فرار تلاش کررہی ہے۔مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ینگ ڈاکٹرز اور نرسیں ہماری حکومت کے اچھے فیصلوں کےخلاف بھی سڑکوں پر ہوتے تھے۔ینگ ڈاکٹرز اور نرسوں نے بھی تبدیلی سرکاری کی اصلیت دیکھ لی ہو گی۔مسلم لیگ (ن) ٹیچنگ ہسپتالوں کی نجکاری کا آڈریننس چیلنج کرے گی۔رات کے اندھیرے میں بننے والی حکومت چھپ چھپ کر عوام کے حقوق پر ڈاکے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں