مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن نے مینار پاکستان پر جلسے کی کال دیدی

لاہور (عکس آن لائن ) مسلم لیگ ن نے اکیس اکتوبرکو ملک بھرکے کارکنوں کو مینار پاکستان میں پہنچنے کی کال دیدی۔ نواز شریف نے ائیرپورٹ پرسینئیر قیادت کو آنے کی ہدایت کردی،

قائد مسلم لیگ ن کی گرفتاری کی صورت میں مینار پاکستان پر استقبالی جلسہ احتجاج کی شکل اختیار کر جائے گا۔ اکیس اکتوبرکو ملک بھر کے کارکنوں کو مینار پاکستان میں پہنچنے کی کال دی گئی۔نوازشریف حفاظتی ضمانت ملنے کی صورت میں خود عوامی استقبال سے خطاب کریں گے۔ فیصلہ کیا گیا ہےکہ نوازشریف ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ سے مینار پاکستان پہنچیں گے،مینار پاکستان جلسے سے خطاب کے بعد داتا دربار پر حاضری دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں