شبلی فراز کا چیلنج

مسلم لیگ (ن) نے شبلی فراز کا چیلنج قبول کرلیا

لاہور(عکس آن لائن)مسلم لیگ (ن) نے گوجرانوالہ میں عوام سے سٹیڈیم بھرنے کا حکومتی چیلنج قبول کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات سے چیلنج پورا ہونے کی صورت میں مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کر دیا ۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کی جانب سے دیئے گئے چیلنج کو قبول کرتے ہیں ۔گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے میں عوامی سمندر ہوگا اور پوری قوم دیکھے گی کہ عوام ا ٓج بھی نواز شریف کو پاکستان کا واحد لیڈر مانتی ہے جنہوں نے ملک کو ترقی کی بلندیوں تک پہنچایا ،دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے شبلی فراز کے چیلنج کو قبول کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اگر سٹیڈیم عوام سے بھر گیا تو اس کے کتنی دیر بعدشبلی فراز استعفا دیں گے ،

ان کا کہنا تھا کہ گوجرانوالہ جلسے میں قائد نواز شریف کی بیٹی آرہی ہے اور عوام کا سمندر استقبال کیلئے بے چین ہے ۔ہمیں خدشہ ہے کہیں حکومت میڈیا کو کوریج سے نہ روک دے ۔واضح رہے کہ وزیر اطلاعات و نشریات نے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ اپوزیشن کو گوجرانوالہ سٹیڈ یم میں جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے اور اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ سٹیڈیم کو بھر کر دکھائے

اپنا تبصرہ بھیجیں