ترجمان پنجاب حکومت

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں کرپشن کی فرنچائززکو فروغ دیا، ترجمان پنجاب حکومت

لاہور(عکس آن لائن) ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں کرپشن کی فرنچائززکو فروغ دیا لیکن موجودہ حکومت نے ملک کی جڑیں کھوکھلے کرنے والے کرپشن کے کاروبار کو بند کرایا، مافیاز اور اسٹیٹس کو کی حامل قوتیں کرپشن کی بھل صفائی میں رکاوٹ ہیں لیکن ان کی مزاحمت کو کچل دیا جائے گا ۔

مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے کرپشن کے نظام کو اس قدر مضبوط کیا کہ اس نے معاشرے میں ہر جگہ اپنے پنجے گاڑھ لئے ہیں ۔وزیر اعظم عمران خان کرپشن کی آبیاری کرنے والوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے پر عزم ہیںاسی لئے مافیاز کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی انتخاب ہونے پر بھی شکست مسلم لیگ (ن) کا مقدر بنے گی ،” تجربہ کاروں “ نے ڈسکہ میں جو کھیل کھیلا اس کے حقائق بہت جلد سامنے آئیں گے اور ایک بار پھر ان کے چہرے کا نقاب اترے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں