لاہور( عکس آن لائن) وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اتحادی ہے اور یہ اتحاد اگلے الیکشن تک قائم رہے گا ۔جن باتوں پر ایشوز تھے وہ سب حل ہو گئے ہیں۔
چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ دونوں جماعتوں میں کوئی اختلاف نہیں ہے معمولی باتوں کو بڑی غلط فہمی بنا یا گیا حکومت کی تمام اتحادی جماعتیں ساتھ ہیں اور رہیں گی۔ پیر کو لاہور میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق)کی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات کے بعد مشترکہ میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی رہنما مسلم لیگ ق چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ مسلم لیگ ق حکومت کی اہم اتحادی ہے اور جو خدشات تھے ان میں کلیئرٹی آ گئی ہے اور جو ایشوز آج تھے ان پر بیٹھ کر بات چیت ہوئی ہے تمام چیزیں طے کر لی گئی ہیں اب کوئی اختلاف نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہ کہ حکومت کو جو چیلنجز ہیں ان پر مل کر ساتھ چلنے کا عزم کیا ہے ۔ خواہش ہے کہ عمران خان کے وزیر اعظم بننے سے جو تبدیلی آئی ہے اس کو نچلی سطح تک پہنچانا چاہئے ۔ نیک نیتی سے کام کریں گے اور الیکشن تک اتحاد قائم رہے گا جبکہ اگلا الیکشن دونوں جماعتیں ساتھ لڑیں گے اس موقع پر حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ پرویز خٹک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں میں معمولی معمولی باتیں تھیں لیکن لوگوں نے بڑی غلط فہمی بنادیا۔
جس سے دونوں میں اتفاق کم ہو گیا ۔ دونوں جماعتیں پہلے سے ساتھی ہیں ابھی بھی ہیں اور آئندہ بھی رہیں گے ۔ دونوں جماعتوں میں کوئی جھگڑا نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت ، عوام کی خدمت کرے گی جبکہ کوئی اتحادی جماعت حکومت کو چھوڑ کر نہیں جا رہی ہے