مسلم لیگ(ن)

مسلم لیگ(ن) کاصوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش

لاہور (عکس آن لائن)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کاصوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر اظہار تشویش،عظمیٰ بخاری نے عثمان بزدار کو صوبے کےلئے ”سیکیورٹی رسک“ قرار دے دیا۔پنجاب میں جرائم کی شرح میں خوفناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے۔قتل،چوری اور ڈکیتی کے واقعات کورونا سے بھی زیادہ تیزی سے رپورٹ ہو رہے ہیں۔پنجاب جرائم کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے اول نمبر پر آگیا ہے۔پنجاب حکومت کی توجہ صرف آئی جی،ڈی پی او اور سی سی پی او کے تبادلوںتک محدود ہے۔

عثمان بزدار ہر واقعے پر
نوٹس لے کر غائب ہو جاتے ہیں۔عثمان بزدار کا آفس شاید غائبانہ طور پر واقعات کا نوٹس لے کر مٹی ڈالنے کی کوشش کرتا ہے۔پنجاب کے وزیر قانون بھی صرف شو پیس وزیر بن کر رہ گئے ہیں۔پیچھلے ہفتے لاہور سے چار لڑکیاں اغواءہوئی آج لاہور میں چار لوگ قتل کردیے گئے ہیں۔دس دن قبل کاہنہ میں میاں بیوی کو دن دیہاڑے قتل کردیا گیا تھا۔عمران خان نے پنجاب پولیس سیاسی مقاصد کےلئے استعمال ہونے والی فورس بنادیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں