زارا نور عباس

مسافر راستہ چنتا ہے یا راستہ مسافر کو؟ زارا نور عباس کا سوال

کراچی(عکس آن لائن) فلم اور ٹی وی کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے اپنے مداحوں سے سوال پوچھ لیا کہ مسافر راستہ چنتا ہے یا راستہ مسافر کو؟ گزشتہ روز اپنے انسٹا گرام پر تازہ ترین تصویر شیئر کرتے ہوئے زارا نے گارتھ نکس کا قول “کیا مسافر راستے کو چنتا ہے یا راستہ مسافر کاانتخاب کرتا ہے” بطور کیپشن استعمال کیا زارا کے سوال پر ایک صارف نے لکھا ان کے خیال میں راستے ہی مسافروں کو چنتے ہیں۔ایک اور صارف نے کہاکئی بار مسافر آپ کی وجہ سے غلط راستہ اختیارکرلیتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں