فیصل کریم کنڈی

مزید مستحق خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کیلئے جلد بھرپور سروے کیاجائیگا’ فیصل کریم کنڈی

لاہور( عکس آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت پروگرام فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مستحق خاندانوں کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کرنے کیلئے جلد ایک بھرپور سروے کیاجائے گا،اتحادی حکومت نے 87لاکھ مستحق افراد کو55ارب روپے جاری کیے ہیں اس کے علاوہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے بچوں کیلئے تعلیمی وظائف کی دواقساط بھی جاری کی گئی ہیں۔

سرکاری ریڈیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ رکھنے والے 28لاکھ سیلاب متاثرین میں بھی 70ارب روپے تقسیم کیے گئے ہیں ۔انہوں نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد میں راشن ، دوائیں اور خوراک بھی تقسیم کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں