رانا ثنااللہ

مزاحمت جاری رہی تو بلیغ الرحمان وفاق کو گورنر راج کا کہہ سکتے ہیں’رانا ثناء اللہ

لاہور ( عکس آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خاں نے واضح کیا ہے کہ مزاحمت جاری رہی تو گورنر پنجاب بلیغ الرحمان وفاق کو گورنر راج کا کہہ سکتے ہیں،پرویز الٰہی خود کہہ چکے ہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، اس کا مطلب وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔انہوںنے نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ گورنر جب چاہیں اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں اور آئین کا آرٹیکل 130 بڑا واضح ہے، آئین میں لکھا ہے اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو پرویزالٰہی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ہماری طرف سے حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ کے متفقہ امیدوار ہیں، میرے علم میں نہیں کہ پرویزالٰہی سے کوئی ڈائیلاگ ہو رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کچھ بھی کرلے آئین سے مزاحمت نہیں کرسکتی، مزاحمت جاری رہی تو بلیغ الرحمان وفاق کو گورنرراج کا کہہ سکتے ہیں، آرٹیکل 234 کے تحت گورنر وفاق کو لکھیں گے کہ آئین پرعمل نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ پرویز الٰہی خود کہہ چکے ہیں کہ 99 فیصد ارکان اسمبلی توڑنے کے حق میں نہیں، اس کا مطلب وہ ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں۔عمران خان کی مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کی جو آڈیو ہے یہ حقیقت ہے، عمران خان کی ویڈیوبھی موجودہیں جوآڈیومیں ہے وہ ویڈیومیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں