مریم نواز

مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ملتوی

لاہور (عکس آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
سیشن کورٹ لاہور میں پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک کے رخصت پر ہونے کے باعث منگل تک ملتوی کی گئی۔

واضح رہے کہ عدالت نے درخواست گزار سے فرنٹ ڈیسک کی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں