لاہور ہائیکورٹ

مریم نواز کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر

لاہو ر( عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آگنائزر مریم نواز کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔مریم نواز کے خلاف درخواست رانا شاہد ایڈووکیٹ نے دائر کی ۔درخواست گزار نے موقف پیش کیا کہ مریم نواز اپنی جماعت کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر ہیں، انہوں نے سرگودھا میں عدلیہ مخالف بیان بازی کی اور ان کی تقریر الیکٹرانک میڈیا پر لائیو نشر اور اخبارات میں پرنٹ ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی کہ آئین کے تحت اعلی عدلیہ کے ججز کیخلاف بیان بازی نہیں ہوسکتی، عدلیہ مخالف بیان بازی پر مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، اور انہیں عدالت طلب کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں