لاہورہائیکورٹ

مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست،نیب کو نوٹس جاری، جواب طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ پیر کو لاہور ہائیکورٹ میں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی رہنما مریم نواز کی عمرے پرجانے کے لیے پاسپورٹ واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی پرمشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ مریم نواز کے وکیل احسن بھون نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کو عمرے کے لئے سعودی عرب جانا ہے۔

احسن بھون نے بتایا کہ مریم نواز کی اس عدالت کے سامنے درخواست صرف پاسپورٹ کی واپسی کی حد تک ہے،ای سی ایل میں نام کے حوالے سے حکومت خود دیکھے گی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دئیے کہ ای سی ایل کے حوالے سے جو رولز بنے ہیں،وفاقی حکومت کے وکیل وہ رولز پیش کریں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے ای سی ایل کے نئے رولز مانگ لئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں