لاہور(عکس آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرون ملک جانے کی اجازت کیلئے درخواستوں کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا، لا ہو رہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ آئندہ ہفتے سماعت کرے گا۔
مریم نواز نے بیرون ملک اپنے والد کی عیادت اور تیمارداری کیلئے رجوع کیا ہوا ہے اور ان کی دونوں درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں۔اس سے پہلے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کی تھی لیکن بنچ کی تحلیل ہونے کے وجہ سے یہ درخواستیں جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کو منتقل ہوگئیں۔درخواستوں میں مریم نواز نے اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کی استدعا کی ہے۔ نیب پہلے ہی مریم نواز کی درخواستوں کی مخالفت کر چکا ہے۔