مریم نواز

مریم نواز کا مرحوم عثمان کاکڑ کی موت کی تحقیقات کا مطالبہ

اسلام آ باد (عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں،اگر انہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ آواز دب جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا ،عمران خان کا خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا ان کی ذہنیت ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں پیشی کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنما عثمان کاکڑ کی موت پر اگر سوال اٹھ گئے ہیں تو تحقیقات ہونی چاہئیں۔ مریم نواز نے کہا کہ پی ڈی ایم کے مختلف اجلاسوں میں عثمان کاکڑ سے ملاقات ہوئی تو پتہ چلا بہت منجھے ہوئے انسان ہیں، اگر انہیں اس وجہ سے قتل کیا گیا کہ آواز دب جائے گی تو ایسا نہیں ہوگا، ایسے اقدامات سے آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ، مزید آوازیں اٹھیں گی۔

وزیراعظم عمران خان کے خواتین کے لباس کے حوالے سے بیان پر لیگی رہنما مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا خواتین کے کپڑوں کو ریپ سے جوڑنا ان کی ذہنیت ہے، ان کے بیان سے ریسپٹ(بدفعلی کے مرتکب افراد) کو حوصلہ ملے گا، چھوٹے بچوں کے ساتھ جو ریپ کے واقعات ہوئے کیا وہ بھی ان کے لباس کی وجہ سے ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں