مریم نواز

مریم نواز انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئے کل گلگت بلتستان روانہ ہونگی

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز انتخابی مہم میں حصہ لینے کے لئےکل جمعرات کو گلگت بلتستان روانہ ہوں گی۔پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایت پر مریم نواز کا گلگت بلتستان کا دورہ فائنل کر لیا ہے ،مریم نواز لاہور سے 5 نومبر کو اسلام آباد روانہ ہوں گی جہاں سے وہ بذریعہ جہاز گلگت بلتستان روانہ ہوں گی۔

مریم نواز گلگت بلتستان میں 6 روز قیام کریں گی اور اس دوران وہ بھرپور سیاسی سرگرمیاں کریں گی ۔مریم نواز گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں جلسوں ،کارنر میٹنگزسے خطاب اورپارٹی اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کا 20 رکنی وفد بھی مریم نواز کے ہمراہ ہو گا،مریم نواز 12 نومبر کو لاہور واپس پہنچیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں