ترجمان پنجاب حکومت

مریم صفدر قیادت کرنے نکلی تھیں لیکن خود ہی پیپلز پارٹی کے پیچھے چل پڑی ہیں’ ترجمان پنجاب حکومت

لاہور( عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صفدر قیادت کرنے نکلی تھیں لیکن خود ہی پیپلز پارٹی کے پیچھے چل پڑی ہیں، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کو سمجھ نہیں آرہی وہ خو د کو جیالا یامتوالاکہیں ،جاتی امرا ء میں لوٹ مار ایسوسی ایشن کے طویل اجلاس کا نتیجہ صفر نکلا جس سے اتحاد کا پردہ چاک ہوگیا ہے ۔

میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سیاست پر نظر رکھنے والے پہلے ہی کہہ چکے ہیں پی ڈی ایم والے پرانی تنخواہ پر ہی کام کریں گے ،مولانا فضل الرحمان کی قومی سلامتی کے ادارے کے خلاف ہرزہ سرائی قابل مذمت ہے اور عوام میں اس رویے پر اپوزیشن کے خلاف شدید غصہ پایا جاتا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ یہ ضمنی او رسینیٹ انتخابات میں حصہ بھی لیں گے اور عبرتناک شکست سے بھی دوچار ہوں گے۔ مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ پی ڈی ایم کے اتحاد میں شامل جماعتیں بھی مریم صفدر کے غلط فیصلوں پرناراض ہیں اور ان سے دوری اختیار کر رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں