لاہور(عکس آن لائن)ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ مریم صاحبہ آپ کسی خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ کو بیرون ملک بھاگنے کیلئے ٹرے میں رکھ کر پاسپورٹ اور ٹکٹ پیش کیا جائے گا ،آل شریف نے قومی اداروں کو دھمکانا وطیرہ بنا لیا ہے ،جو شخص لندن میں بھی گھر سے باہر نہیں نکل سکتا وہ پاکستان میں کسی تحریک کو کیالیڈ کرے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مریم بی بی کسی نے آپ پر حملہ نہیں کیابلکہ آپ کی سرپرستی میںلیگی غنڈوں نے نیب پر دھاوا بولااو رپریس کانفرنس کے ذریعے ایک بار بھرقومی ادارے کو دھمکایا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مریم بی بی آپ باہر جانے کے لئے جتنی بیتاب ہیں اس سے آپ کے پی ڈی ایم کے اتحادی بھی واقف ہیں،آپ باہر جانے کیلئے پی ڈی ایم کی تحریک کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے کیلئے بھی تیارہیں،آپ کسی خوش فہمی میں مبتلا ہیں کہ آپ کوبیرون ملک بھاگنے کے لئے ٹرے میں رکھ کر پاسپورٹ اور ٹکٹ پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو مفت مشورہ ہے کہ کھلی آنکھوں سے عمران خان کی سیاست کو منطقی انجام تک پہنچانے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں ، آپ تحریک انصاف کی فکر چھوڑیں اور حمزہ شہباز کا مقابلہ کریں جو آپ کا حریف ہے
انہوں نے کہا کہ آل شریف کی ایماء پر ہی میاں جاوید لطیف نے پاکستان کی سلامتی کے خلاف بیان دیا ، اس سے پہلے باپ بیٹی نے ایاز صادق کو بھی حربے کے طو رپر لانچ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں آپ کے ووٹرز نے یوسف رضا گیلانی کے چہرے پر مہر لگا کر اصل میں پی ڈی ایم کا چہرہ سیاہ کیا ہے ۔