مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کی کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹینڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹینڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے حکومتی ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے بجائے جان لیوا مہنگائی پر چیختی ہوئی عوام کا دباؤ محسوس کریں۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عمران صاحب کوٹ لکھپت جیل کے سپرنٹنڈنٹ پر دباؤ ڈالنے کے بجائے جان لیوا مہنگائی پر چیختی ہوئی عوام کا دباؤ محسوس کریں۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب خادم عوام شہباز شریف اور بے گناہ حمزہ شہباز پر سختیاں کرنے سے نواز شریف، مسلم لیگ (ن) اور عوام آپ کو این آر او نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بکتر بند میں لانے سے آپ کا گرتا ہوا اقتدار نہیں بچے گا۔

انہوںنے کہاکہ نا حق گرفتار شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ جیل میں عام قیدیوں سے بھی بْرا سلوک کر کے آٹا چینی چورخوش ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ عمران صاحب معیشت کی تباہی پر فکر مند نہیں، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو زمین پر سْلا کر خوش ہوتے ہیں، انہوںنے کہاکہ آٹا چینی چور روزگار دینے کی حکمتِ عملی نہیں بناتے بلکہ شہباز شریف کو نماز کے لئے کْرسی دینی ہے کہ نہیں کی حکمتِ عملی بناتے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آٹا چینی چور وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ جیل میں ناروا سلوک کو اپنی سب سے بڑی کامیابی سمجھتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کرائے کے ترجمان عوام کو ریلیف دینے کی خبر دینے کے بجائے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے ساتھ کیا سلوک ہو رہا ہے؟ کی خبر رکھے ہوئے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آٹا چینی ووٹ چور وزیراعظم اپنی سب سے بڑی کامیابی “شہباز شریف کے پاس ڈاکٹر نہ بھیجنے، کْرسی نہ دینے ، کھانا نہیں دینا ، بکتر بند میں بیٹھانا ہے کو سمجھتا ہے، معیشت تباہ، روزگار تباہ ، سقوطِ کشمیر اور آٹا چینی چوری ہو جائے لیکن سیلیکٹڈ کو کوئی فکر نہیں۔

انہوںنے کہاکہ سلیکٹڈ کو صرف یہ فکر کھائے جارہی ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو جیل میں کیسے رکھنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ ملک پر کم ظرف نااہل اور ایسا کرپٹ سیلیکٹڈ ٹولا مسلط ہونا ملک کی بدقسمتی ہے جو سیاسی انتقام، حسد، ضد اور اپنی ناکامیوں کی آگ میں جل رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں