مریم اورنگزیب کی جانی خیل قبیلے کے مقتولین کے ورثائ،مظاہرین پر تشدد، شیلنگ اور گرفتاریوں کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جانی خیل قبیلے کے مقتولین کے ورثائ،مظاہرین پر تشدد، شیلنگ اور گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ چار نوجوانوں کے قتل کی شفاف اعلی سطحی تحقیقات کرائی جائے، ملزمان کو فی الفور گرفتار کیا جائے ۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ 7 روز سے احتجاج جاری ہے، امن اور انصاف مانگنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال ظلم در ظلم ہے، ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ناحق قتل ہونے والے بچوں کے لواحقین پر آنسو گیس اور لاٹھیاں برسانا بے حسی اور ظلم کی انتہا، افسوسناک، قابل مذمت اور شرمناک ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کی مثالیں دینے والے عمران صاحب پرامن احتجاج کرنے والوں پر تشدد کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ناانصافی، ظلم اور ہے حسی سے اپنی ہی عوام کے سینے چھلنے کرنے کا گھناؤنا عمل بند کیا جائے۔ انہوںنے کہاکہ عوامی نمائندوں کو گرفتار کرنے کے بجائے جانی خیل سانحے کے متاثرین کا مسئلہ حل کیا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ نوعمر مقتولین کے لواحقین کے احتجاج کو حل کرکے ہی بحران ختم ہوسکتا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ مسائل حل کرنے کے بجائے نیا مسئلہ اور کشیدگی پیدا کرنا دانشمندی نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئین اور قانون کا تقاضا ہے کہ انصاف اور عدل کے تقاضے پورے کئے جائیں ۔ انہوںنے کہاکہ احتجاج سے نظریں چرانے اور مزید گرفتاریوں سے مسائل مزید پیچیدہ نہ بنائے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی اور قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کے رکن محسن داوڑ کی کرک، پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی کوہاٹ اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کی شدید مذمت اور فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں