مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ واضح عدالتی حکم کے باوجود پی ایم ڈی سی مکمل فعال نہ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے،

عدالت کا واضح حکم ہے لیکن وزیراعظم اور وزیرصحت عمران صاحب پی ایم ڈی سی کو مکمل فعال نہیں کررہے ،پاکستان میڈیکل اینڈڈینٹل کونسل بھی بحال ہوچکی ہے لیکن کام نہیں کررہی ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کورونا شدت اختیارکررہا ہے اور صحت کے شعبے کو ریگولیٹ کرنے والا ادارہ ہی موجود نہیں ،رجسٹرار بٹھانے سے پی ایم ڈی سی فعال نہیں ہوگی ،عوام جان سے جارہے ہیں، وزیراعظم اور پوری حکومتی مشینری اپوزیشن اورشہبازشریف کے خلاف متحرک ہے،

عمران صاحب نواز شریف اور شہباز شریف اور اپوزیشن سے گھبرانا نہیں ہم سب نے مل کر کرونا سے لڑنا ہے اور قوم کو بچانا ہے ،نیب نیازی گھٹ جوڑ اپوزیشن اور میڈیا سے لڑ رہا ہے اور عوام کرونا سے لڑ رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں