مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب کا مافیا کی سرپرستی کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مافیا کی سرپرستی کرنے پر وزیراعظم عمران خان پر ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹا چور چینی چور مافیا کی سرپرستی کرنے پر عمران صاحب پر ایف آئی آر درج کی جائے، عمران صاحب آپ نے اپنے اے ٹی ایمز کو پورا موقع دیا کہ آٹے، گندم اور چینی کے ذخیرے غائب کردیں ،عمران صاحب اسی لئے 48 گھنٹے گزر گئے لیکن آٹا، چینی چور مافیا کی اب تک تلاشی نہیں ہوئی؟ ،عوام کو ریلیف دینے کا جھوٹ بول کر اور انکوائری کا ڈرامہ کرکے عوام کو بیوقوف نہ بنائیں،چوری کی تلاشی دیں۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا عمران صاحب جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملوں کی اب تک تلاشی کیوں نہیں ہوئی؟ ،مافیا کی سر پرستی عمران صاحب آپ خود کر رہے ہیں تو کس کی جرات ہے ان کے خلاف کاروائی کرے ؟۔ انہوں نے کہا عمران صاحب چھوٹے دکانداروں پر چھاپے مارنے سے اصل مافیا نہیں بچ سکتا ۔ انہوں نے کہا عمران صاحب چھوٹے دکانداروں پہ چھاپے مار کر آپ اپنے اے اٹی ایمز مافیا کو نہیں بچا سکتے ،عمران صاحب ابھی تک انکوائری نہیں ہوئی کہ آٹا، چینی چور مافیا نے سولہ ماہ میں کتنی چینی اور آٹا برآمد کیا؟،عمران صاحب ابھی تک عوام کو نہیں بتایا کہ سولہ ماہ میں چینی، آٹا چور مافیا نے چینی اور آٹا برآمد کر کے کتنا منافع کمایا ہے؟ ۔

انہوں نے کہا عمران صاحب ابھی تک نہیں بتایا کہ چینی اور آٹا ذخیرہ اندوز اب چینی اور آٹا درآمد کر کے کتنا بڑا ڈاکہ ڈال رہے ہیں ،عمران صاحب عوام کو دھوکہ دینے کے لئے مسلم لیگ ن کی آٹا اور چینی چور مافیا نشاندہی پر غریب دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے ،عمران صاحب آٹا اور چینی کی ذخیرہ اندوزی اور ایکسپورٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کارروائی نہ کرکے آپ نے ثابت کردیا کہ مافیا کی سرپرستی کر رہے ہیں،عمران مافیا نے آٹا، چینی چوری، قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ ابھی تک عوام کے سامنے کیوں نہیں لائے ؟ ،عمران صاحب چور ہیں اس لئے مہنگائی بڑھ رہی ہے ،عمران صاحب نے ہی بتایا تھا کہ وزیراعظم چورہو تو مہنگائی بڑھتی ہے ،عمران صاحب کے دور میں کرپشن انتہائ پر ہے، اس لئے مہنگائی بھی انتہاءپر ہے ،عمران صاحب کاروبار ، روزگار ، روٹی ، چینی اور آٹا چور مافیا کی تلاشی دیں تو ۱۳ ہزار ارب قرضہ اور چینی اور آٹے چوری کا حساب مل جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں