شہباز گل

مریم اورنگزیب روزہ رکھ کر جھوٹ بولتی ہیں‘ شہباز گل

اسلام آباد(نمائندہ عکس) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ایک جھوٹی خاتون ہیں انہوں نے سرکاری گاڑی کے متعلق بھی جھوٹ بولا۔سماجی ربطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر پر جاری اپنے تازہ پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ملنے والی سرکار کی ملکیت ہے اور رہے گی۔مریم اورنگزیب ایک جھوٹی خاتون ہیں۔

انہوں نے ایک بار پھر جھوٹ بول دیا۔ یہ گاڑی سرکار کی ملکیت ہے اور رہے گی۔ یہ بلٹ پروف گاڑی سابقہ وزیراعظم کو سیکورٹی کے لئے ملتی ہے۔باقی تمام سابقہ وزرا اعظم ملی ہوئی ہے۔لیکن یہ عورت اس قدر جھوٹی ہے کہ روزہ رکھ کر بڑی بے شرمی سے جھوٹ بولتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب نے ایک بار پھر جھوٹ بولا ہے، یہ بلٹ پروف گاڑی سابق وزیراعظم کو سیکورٹی کے لیے ملتی ہے۔شہبازگل کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ مذکورہ گاڑی دیگر تمام سابق وزرائے اعظم کو ملی ہوئی ہے، یہ عورت اتنی جھوٹی ہے کہ روزہ رکھ کربے شرمی سے جھوٹ بولتی ہے۔واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان توشہ خانہ گھڑی کے علاوہ ایک بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں