انعامی بانڈز

مرکز قومی بچت کے 100 اور1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں 15 مئی کو ہوں گی،ترجمان

مکوآنہ (عکس آن لائن)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے 100روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر بانڈز کی قرعہ اندازی 15 مئی بروزپیر ہوگی۔ ریجنل ڈائریکٹوریٹ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ انعامی بانڈکا پہلا انعام 7لاکھ روپے کاایک، دوسرا انعام 2لاکھ روپے کے 3 اور تیسرا انعام ایک ہزارروپے مالیت کے 1199 انعامات ہوں گے۔

انہوں نے کہاکہ اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں صبح9 بجے منعقد ہو گی جس میں شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کاچناؤ کیا جائے گا،اس موقعے پر مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات بھی شرکت کریں گی۔علاوہ ازیں 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی بھی15 مئی بروز پیر لاہورمیں منعقد ہو گی .

جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے 3اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں