کرونا آگاہی مہم

مرکزی علماءکونسل کے زیر اہتمام کرونا آگاہی مہم کے سلسلہ جاری

سمندری (نمائندہ عکس آن لائن) مرکزی علماءکونسل کے زیر اہتمام کرونا آگاہی مہم کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر سمندری فیصل سلطان

نے تحصیل صدر مولانا محمد عامر اشرف کے ہمراہ جنرل بس اسٹینڈ پر شہریوں میں ماسک تقسیم کیے ،

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان نے کہا کہ عوام کرونا احتیاطی تدابیر پر عمل کریں.

اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں حکومت اور وزارت صحت کی ہدایات پر عمل کریںمرکزی علماءکونسل کے صدر مولانا محمد عامر

اشرف نے کہا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ڈرنے یا خوف میں مبتلا ہونے کی بجائے ،

توبہ و استغفار کے ساتھ احتیاطی تدابیر اپنانے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کرونا آگاہی بارے علماءکرام نے منبر و محراب سے انتہائی موثر کردار ادا کیا ہے.

اور آئندہ بھی بھر پو کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل مفتی حامد عمیر،محمد شمس عمران،حافظ محمد طلحہ

و دیگر بھی ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان اور مولانا محمد عامر اشرف نے عوام سے اپیل کی،

کہ کروناوائرس سے متعلق حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل کریں.

اور کرونا وبا پر قابو پانے کے لئے انتظامیہ کا ساتھ دیں

اپنا تبصرہ بھیجیں