خلیل الرحمان قمر

مرد کی سب سے اچھی تربیت بیوی کرسکتی ہے، خلیل الرحمان قمر

لاہور (عکس آن لائن) معروف اسکرپٹ رائٹر خلیل الرحمان قمر نے کہا ہے کہ ایک مرد کی سب سے بہترین اور اچھی تربیت اس کی بیوی کرسکتی ہے۔

نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے معروف فلم رائٹر نے مرد کی زندگی میں عورت کے کردار اور میاں بیوی کے تعلقات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ایک اچھی بیوی اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے اور وہ مرد کی سب سے اچھی تربیت کرسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیوی نہ صرف شوہر کو معاونت فراہم کرتی ہے بلکہ وہ مرد کی انفرادیت کو پروان چڑھانے میں بھی مدد دے سکتی ہے۔اسکرپٹ رائٹر نے مردوں پر زور دیا کہ وہ اپنی بیویوں کو محبت اور احترام دیں، ان سے غیر ضروری بحث نہ کریں اور نہ ہی ان کی صلاحیتوں پر شک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں