فیصل قریشی

مرد اداکارنمبر وں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتے ‘ فیصل قریشی

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ اپنے بچپن کی ساری یادیں میرے ذہن میں نقش ہیں ،آج میں دنیا کی نظر میں ایک کامیاب انسان ہوں لیکن میری خواہش ہے کہ میرا بچپن واپس لوٹ آئے ۔ ایک انٹر ویو میں فیصل قریشی نے کہا کہ میں نے اپنی زندگی میں بڑی مشکلیں اور کٹھن حالات دیکھیں ہیں لیکن کبھی ہمت نہیں ہارا۔مجھے حقیقی معنوں میں پہچان او رشہرت کراچی منتقل ہونے کے بعد حاصل ہوئی اور جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا میں ان تمام دوستوں کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں مرد اداکارنمبر وں کی دوڑ میں شامل نہیں ہوتے لیکن ایک پروفیشن میں ہوتے ہوئے مقابلے بازی ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں