باؤلے کتوں

مردان:باؤلے کتوں نے ایک دن میں تین بچوں سمیت 6 افراد کو کاٹ ڈالا

رستم(نمائندہ عکس آن لائن)باؤلے کتوں نے ایک دن میں تین بچوں سمیت 6 افراد کو کاٹ ڈالا، زخمیوں کو ایم ایم سی مردان منتقل کردیا گیا، اہلیان علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت باولے کتوں کو مار ڈالا، تحصیل رستم یونین کونسل بازار کے پہاڑی علاقہ جات سرخابی اور چینگی بابا میں باولے کتوں نے ایک ہی روز میں تین بچوں سمیت چھ افراد کو کاٹ ڈالا ، حضرت کلام نامی شخص کے گھر ایک باولہ کتا داخل ہو کر اس کے تین بچوں اختر زیب ، شاہ زیب بعمر پانچ اور چھ سال اور ایک طفل کو نشانہ بنا ڈالا،

راستے میں چنگ چی ڈرائیور سیف اللہ اور بونیر کے رہائشی مزدورکار سلیمان جو کہ کھیت میں گندم کی کٹائی میں مصروف تھے ان کا بھی شکار کر دیا اور اسی طرح چینگئی بابا میں دکاندار رئیس ولد گلاب کو بھی نشانہ بنا ڈالا ، علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں باؤ لے کتوں کو مار کر زخمی افراد کو ایم ایم سی مردان منتقل کردیا، عوامی حلقوں نے ٹی ایم اے رستم کے اہلکاروں سے ان باولے کتوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں