مدیحہ شاہ

مدیحہ شاہ کی فلم” رنگ عشقِ دا “ کی شوٹنگ آخری سپیل میں داخل ہو گئی

لاہور(عکس آن لائن)اداکارہ مدیحہ شاہ کی فلم” رنگ عشقِ دا “ کی شوٹنگ آخری سپیل میں داخل ہو گئی جس کے مکمل ہونے کے بعدفلم اگلے مراحل میں داخل ہو جائے گی ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ مدیحہ شاہ کی فلم ’ ’ رنگ عشقِ دا“ کی مسلسل شوٹنگ جاری ہے اور اب اس کا آخری سپیل جاری ہے جسے دس روزمیں مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔

مدیحہ شاہ نے کہا کہ میری طویل وقفے کے بعدبڑی سکرین پر واپسی ہوئی ہے او رمیں بہترین کام سے اپنے پرستاروں کو تحفہ دینا چاہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ ” مجاجن“ میںجو کام کیاوہ آج بھی میرے ساتھ جڑا ہواہے لیکن میری کوشش ہے کہ نئی فلم میں ایسا لازوال کردار نبھاﺅں جو میری نئی شناخت بنے اور اس کےلئے میں نے اپنے طور پر بڑی محنت کی ہے اور خداکی ذات کے کرم سے پرستاروں سے مقبولیت ملنی ہوتی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں