مفتی عزیزالرحمان

مدرسے کے طالبعلم کیساتھ بدفعلی، مفتی عزیزالرحمان کو معطل کر دیا گیا،وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے مدرسے کا الحاق بھی ختم

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاق المدارس العربیہ نے مفتی عزیزالرحمان کے فعل کے باعث مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے جبکہ مدرسے کی انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے، دوسری جانب جے یو آئی نے بھی مفتی عزیزالرحمان کو ضلع لاہور کے نائب امیر کے عہدے سے ہٹا دیا ہے ، وفاق کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مفتی کیخلاف کارروائی کی اپیل کی گئی ہے۔

جے یو آئی ضلع لاہور کے نائب امیر مفتی عزیزالرحمان کے مدرسے کے طالبعلم کیساتھ زیادتی کے واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کی انتظامیہ نے مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا ہے جبکہ وفاق المدارس العربیہ نے اس شرمناک واقعہ کے بعد جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کا الحاق ختم کر دیا ہے، وفاق المدارس العربیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق مفتی عزیزالرحمان نے طالبعلم صابر کا جنسی استحصال کیا ہے، جس سے نہ صرف دینی مدارس بلکہ وطن عزیز پاکستان کی ساکھ متاثر ہوئی ہے۔

وفاق المدارس العربیہ کے مطابق اس جرم کی پاداش میں ادارہ ”مدرسہ منظور الاسلام لاہور کینٹ” کا الحاق ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے، وفاق کی جانب سے کہا گیا کہ دوسرے مرحلے میں مفتی عزیزالرحمان کی اسناد بھی منسوخ کر دی جائیں گی، وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی کہا گیا کہ مذکورہ مفتی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔دوسری جانب جامعہ منظور الاسلام لاہور کینٹ کی انتظامیہ نے مفتی عزیزالرحمان کو مدرسے سے فارغ کر دیا ہے۔

جامعہ المنظور الاسلام کے نوٹیفکیشن کے مطابق مفتی عزیزالرحمان کو ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر مدرسے کی جانب سے دی گئی رہائش گاہ خالی کر دیں، مدرسے کی جانب سے ان کی تدریسی سرگرمیاں بھی مستقل طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔ ادھر جمعیت علمائے اسلام نے بھی مفتی عزیزالرحمان کی رکنیت اور جے یو آئی ضلع لاہور کی نائب امارات سے ہٹا دیا ہے۔ جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جے یو آئی کی مجلس عاملہ نے مشاورت کے بعد مفتی عزیز الرحمان کی رکنت اور ذمہ داری ختم کر دی ہے۔ جے یو آئی کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ جماعت مفتی عزیز الرحمان کے کسی قول و فعل کی ذمہ دار نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں