شاہ رخ خان

مداحوں کا انتظار ختم، شاہ رخ خان نے ‘پٹھان’ کی ریلیز کا اعلان کردیا

ممبئی (عکس آن لائن) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی نئی فلم ‘پٹھان’ کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے بالآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ شاہ رخ خان نے بے چینی سے منتظر مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ دیر ہو چکی ہے لیکن تاریخ یاد رکھنا، پٹھان کا وقت اب شروع ہوتا ہے۔انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ 25 جنوری 2023 کو آپ سب سے سینماء گھروں میں ملاقات ہوگی۔شاہ رخ خان نے بتایا کہ پٹھان ہندی، تامل اور تیلگو زبان میں آئندہ برس ریلیز کی جائے گی۔کنگ خان نے اپنے ٹوئٹ میں دیپیکا اور جان ابراہم کو بھی ٹیگ کیا۔پٹھان کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند نے کی ہے جبکہ شاہ رخ خان کے ساتھ اس فلم میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے، ایکشن تھرلر فلم میں شاہ رخ ایک جاسوس کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

شاہ رخ خان کی جانب سے شیئر کیے جانے والے فلم پٹھان کے 1 منٹ اور پانچ سیکنڈ پر مبنی ٹیزر میں جان اور دیپیکا باری باری ‘پٹھان’ کا تعارف کرواتے ہیں۔پٹھان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ کس طرح بے نامی میں ایک مقصد کے لیے اپنی زندگی جی رہا ہے، اس کی زندگی کا ایک مقصد ہر قیمت پر اپنے ملک کی حفاظت کرنا ہے۔ٹیزر میں شاہ رخ خان کو سفید قمیص اور لمبے بالوں میں سائے کی طرح ملک سے اپنی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں