احد اور سجل

مختلف اداکاروں کی طرف سے احد اور سجل کو شادی کی مبارکباد

اسلام آباد (عکس آن لائن) معروف پاکستانی اداکاروں کی طرف سے احد میر اور ادکارہ سجل کو شادی پر مبارک باد کے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری۔مقامی میڈیا کے مطابق دونوں ستاروں کے نکاح کی تقریب گزشتہ روز دوبئی میں منعقد ہوئی، نکاح کے ایونٹ میں-08 سجل نے خوبصورت سرخ دلہن کا لباس جبکہ احد نے موتیوں سے سجی سفید شیروانی زیب تن کر رکھی تھی ۔

نکاح کے فوری بعد سجل نے اپنا انسٹاگرام نام بدل کر سجل احد میر رکھ دیا۔ سجل اور احد میر نے اپنی شادی کی تصویر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پوسٹ کی جس پر شوبز کے ستاروں اور بہت سے دوسرے افراد نے نوبیاہتا جوڑے کو گرم جوشی سے پیغامات بھیجے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں