محکمہ ہائر ایجوکیشن

محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کالجوں کو امتحانات کی اجازت دیدی

لاہور(عکس آن لائن)سرکاری اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں کو امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائیر ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کی بندش کے دوران امتحانات کے انعقاد کیلئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق یونیورسٹیوں ،کالجوں کو دوران چھٹیاں امتحانات کے انعقاد کی اجازت مل گئی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے یونیورسٹیوں کالجوں کو امتحانات کی اجازت دی،یونیورسٹیوں کو 28 مارچ تک امتحانات لینے کی اجازت دی گئی،کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی، ایچ ای ڈی حکام کا کہناتھا کہ ضابطہ کی خلاف ورزی کی ذمہ داری وائس چانسلرز پر عائد ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں