محکمہ صحت

محکمہ صحت کا لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو نوٹیفائیڈ سروس سٹریکچر کے مطابق ترقی دینے کا فیصلہ

مکوآنہ (عکس آن لائن)محکمہ صحت کی طرف سے لیڈی ہیلتھ سپروائزرز کو نوٹیفائیڈ سروس سٹریکچر کے مطابق ترقی دینے کا فیصلہ پروگرام ڈائریکٹر پنجاب آئی آر ایم این سی ایچ اینڈ نیوٹریشن پروگرام کی طرف سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز نے ایل ایچ ایس کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پی ڈی کیطرف سے جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق لیڈی ہیلتھ سپروائزر نام’ شناختی کارڈ’ تعلیمی قابلیت’ دیگر کوائف کے ساتھ ساتھ کسی قسم کی انکوائری زیرسماعت ہے تو اسکی تفصیلات ارسال کی جائیں۔ 18اپریل 2018ء کو منظور ہونے والے سروس سٹریکچر کے مطابق بعض لیڈی ہیلتھ سپروائز (LHS) کو گریڈ7 سے گریڈ10 میں ترقی دی جا چکی ہے۔ دوسرے مرحلہ میں 35 فیصد ایل ایچ ایس کو گریڈ12 اور 15 فیصد ایل ایچ ایس کو گریڈ14 میں ترقی دی جائے گی۔ جبکہ قبل ازیں ایل ایچ ایس کو گریڈ10 میں ترقی دی جا چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں