محکمہ سکول

محکمہ سکول ایجوکیشن کااساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ

لاہور (عکس آن لائن) محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ اور طلبا کی حاضری کو 100 فیصد یقینی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس سلسلے میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اہم اقدام کیا ہے جس کے مطابق چہرہ شناخت کرکے آن لائن حاضری لگائی جائیگی ۔ آن لائن حاضری کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ سکولوں کو ایپلی کیشن تیار کرکے دیگا ، منصوبہ پائلٹ پراجیکٹ کے طور پر لاہور سے شروع کیا جائے گا۔تجربہ کامیاب ہونے پر پنجاب کیدیگرسکولوں میں بھی منصوبے کا آغاز کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں