کماد

محکمہ زراعت کی کمادکی بہاریہ فصل کیلئے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو کمادکی بہاریہ فصل کیلئے بیج کے انتخاب اور شرح بیج کے بارے میں ہدایت کی ہے کہ کمادکی بوائی گنے ہی سے کاٹے ہوئے تین یا چار آنکھوں والے ٹکڑوں (سمو ں)کے ذریعے کی جائے اور ہمیشہ صحتمند ‘بیماریوں اور کیڑوں سے پاک فصل سے بیج کا انتخاب کیا جائے نیزبیج بناتے وقت بیمار اورکمزور گنے چھانٹ کر الگ نکال دینے چاہئیں خاص طورپر ایسے کھیت سے بیج ہرگزنہ رکھاجائے جس میں رتہ روگ کی بیماری موجودہو۔

ترجمان محکمہ زراعت نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ بیج کے لئے گنے کا اوپروالا حصہ استعمال کیاجائے کیونکہ اس سے اگاؤ اچھاہوگا تاہم گری ہوئی فصل کا بیج ہرگزاستعمال نہ کیاجائے اورآنکھوں کو زخمی ہونے سے بچانے کے علاوہ بیج کے لئے گنے کو درانتی یا پچھی سے نہ چھیلا جائے بلکہ ہاتھوں سے کھوری اتاری جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں