کریلے

محکمہ زراعت کی کریلے اورموسم گرماکی دیگر سبزیوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کریلے اورموسم گرماکی دیگر سبزیوں سبزمرچ’ گھیاتوری’ گھیاکدووغیرہ سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کی ہدایت کی ہے ۔

انہوں نے سبزیوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ موسم گرماکی سبزیوں کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے گوڈی کے ذریعے جڑی بوٹیاں تلف کرنے کیلئے اقدامات کریں۔انہوں نےبتایا کہ آخری گوڈی کے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھائی جائے اور موسم گرماکی سبزیوں کی صحت مند فصل حاصل کرنے کیلئے 8 سے10دن کے وقفہ سے آبپاشی کو بھی یقینی بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہفتہ میں 2مرتبہ سبزیوں کی پیسٹ سکاﺅٹنگ سے بھی انتہائی مفید نتائج حاصل ہوسکتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں