قصور(عکس آن لائن) ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ قصور‘لاہور‘اٹک‘راولپنڈی‘ گجرات‘سیالکوٹ‘ گوجرانوالہ‘ شیخوپورہ اورننکانہ صاحب کے اضلاع میں کاشتکار یکم فروری سے 28فروری تک سورج مکھی کاشت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سرگودھا‘میانوالی‘ فیصل آباد‘ساہیوال‘اوکاڑہ کے اضلاع میں سورج مکھی کی کاشت کا موزوں ترین وقت15جنوری سے 15فروری تک ہے لہذاجن کھیتوں میں دھان اورکپاس کے بعد کسی بھی وجہ سے گندم کی فصل کی بروقت کاشت نہ ہوسکے وہاں کاشتکار سورج مکھی کی کاشت سے اپنی آمدنی میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور‘ رحیم یارخان‘ ملتان‘وہاڑی‘ بہاولنگر‘ مظفرگڑھ اور ڈیری غازی خان میں سورج مکھی کی کاشت کا موزوں وقت یکم جنوری سے 31جنوری تک ہے۔