محکمہ زراعت

محکمہ زراعت کی باغبانوں اورکاشتکاروں کومونگ ،ماش موٹھ اور رواں جبکہ چاروں میں گوارا اور جنترکاشت کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے باغبانوں ‘کاشتکاروں کو اوائل عمرمیں پھل دار پودے بارآورہونے تک ان میں موسم خریف کی سبزیاں ٹینڈا،کدو،کریلا، پیاز’بھنڈی ،پھول گوبھی، مولی، گاجر اورخربوزہ کے علاوہ پھلی دار اجناس مونگ ،ماش موٹھ اور رواں جبکہ چاروں میں گواراور جنترکاشت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ ان فصلوں کی کاشت کے بعد پودوں کی صحت اور بڑھوتری پر اچھا اثر پڑتا ہے کیونکہ باغ جڑی بوٹیوں سے صاف اور زمین کی حالت بھی بہتررہتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع)قصور احمدنویدامجدنےکو بتایا کہ صوبہ پنجاب میں باغات کا زیرکاشتہ رقبہ 4لاکھ ہیکٹرز سے زیادہ جس میں ترشادہ پھلوں کا زیرکاشت رقبہ1لاکھ 90ہزار ہیکٹرزہے جس سے 2لاکھ ٹن سے زائدپیداوار حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرباغات میں فصلیں کاشت نہ کی جائیں تو ان میں گوڈی کرنے اورجڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے بار بار ہل چلاناپڑتاہے جوکہ باغبانوں پراخراجات کی صورت میں بوجھ بن جاتاہے۔

انہوں نے بتایا کہ شروع میں پھل دار پودے اتنے بڑے نہیں ہوتے اور ساری زمین کو نہیں گھیرتے اس لئے ان پودوں کے درمیان دوسری نفع آور فصلیں باآسانی اگائی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں