تربیتی پروگرام

محکمہ زراعت کا کپاس کے کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ

فیصل ۱ٓباد (عکس آن لائن )محکمہ زراعت نے رواں ماہ اپریل کے دوران شروع ہونیوالی کپاس کی کاشت کی مہم کے حوالے سے کپاس کے کاشتکاروں کیلئے تربیتی پروگرام کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مذکورہ تربیتی پروگرام کے تحت محکمہ کے افسران و اہلکاران کی خصوصی ٹیمیں اہم دیہاتوں میں کاشتکاروں کو خصوصی تربیت فراہم کر یں گی ۔

محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتایاکہ اس پروگرام کے تحت ہر گاؤں کی سطح پر ٹریننگ ورکشاپس کا انعقاد کیا جا ئے گا جس میں کاشتکاروں کو کپاس کی جدید اقسام کی ٹیکنالوجی ، زمین کی تیاری ، کپاس کی اقسام ، کاشت کے موزوں ترین وقت ، شرح بیج ، پودوں کی تعداد ، بیج کے اگاؤ، پٹڑیوں پر کاشت، بارش کے نقصانات سے بچنے کیلئے اقدامات اور جدید طریقہ کاشت سے آگاہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے بتایاکہ تحصیل فیصل آباد کے 190 ، جڑانوالہ کے 253، سمندری کے 132، تاندلیانوالہ کے 167، چک جھمرہ کے 67 دیہاتوں کے کاشتکار ان تربیتی ورکشاپس سے مستفید
ہو ں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں