محمود عباس

محمود عباس دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے

دوحا (عکس آن لائن) فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود دو روزہ سرکاری دورے پر گذشتہ روز قطر پہنچ گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محمود عباس دوحا کے دورے کے دوران امیر قطر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی سیاسی صورت حال، فلسطین کی تازہ ترین صورت حال اور اسرائیلی ریاست کی طرف سے فلسطین پر قبضے کو مستحکم کرنے کی کارروائیوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔محمود عباس کے اس دورے میں فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی، تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن اور شہری امور کے وزیر حسین الشیخ اور فلسطینی انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ماجد فرج شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں