محمد یوسف

محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ ، شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو مزید 12 ماہ کے لیے پاکستان کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا ۔ محمد یوسف کو آسٹریلیا سیریز کے لیے بیٹنگ کوچ جبکہ شان ٹیٹ کو 12 ماہ کے لیے پاکستان کا فاسٹ بالنگ کوچ مقرر کرنے کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے دورہ پاکستان کے لئے اسپورٹ اسٹاف میںمنصور رانا منیجر ، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ ، شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ، شان ٹیٹ فاسٹ بالنگ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ، کلف ڈیکن فزیو تھراپسٹ، ڈریکس سائمن اسٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، عماد احمد حمید میڈیا اینڈ ڈیجیٹل منیجر، کرنل (ر) عثمان انوری سکیورٹی منیجر، طلحہ اعجاز اینالسٹ اور ملنگ علی مساجرکے فرائض سر انجام دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں