باکسر محمد وسیم

محمد وسیم میک22نومبر کو دبئی میں رنگ میں اترینگے

دبئی(عکس آن لائن) پاکستانی پروفیشنل باکسر محمد وسیم ایک اور انٹرنیشنل فائٹ کے لیے تیار ہیں، محمد وسیم انٹرنیشنل فائٹ کے لیے 22 نومبر کو دبئی میں رنگ میں اتریں گے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کے مدِ مقابل میکسیکو کے گینگان لوپز ہوں گے۔میکسیکن باکسر گینگان لوپز اب تک 46 فائٹس میں سے36 میں کامیاب رہے ہیں، لوپز 3 مرتبہ ڈبلیو بی سی لائٹ فلائی ویٹ کے عالمی چیمپئن بھی رہ چکے ہیں۔اس فائٹ کے حوالے سے محمد وسیم نے کہا کہ میکسیکن باکسر سے مقابلے کے لیے بہت تیاری کی ہے، ان کی تیاری مکمل ہے۔انہوںنے کہاکہ گینگان لوپز تجربے میں ان سے آگے ہیں، تاہم انہیں اپنی کامیابی کی بہت امید ہے ۔ شائقین نے کہاکہ امید ہے محمد وسیم گینگان لوپز کو ہرا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں