سینیٹر محمد اسحاق ڈار

محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام کا اجلاس ،شعبہ کو ترقی کی راہ پر لانے کے اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نمائندہ عکس)وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اور ٹیلی کام کا فنانس ڈویژن میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام سید امین الحق ، وزیرا ،عظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شیزافاطمہ خواجہ ،وزیرا ،عظم کے معاون خصوصی برائے برائے خزانہ طارق باجوہ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام ، چیئرمین ایف بی آر، چیئر مین پی ٹی اے اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کی کم ہوتی ہوئی برآمدات اور ان میںدوبارہ اضافہ کرنے اور اس شعبہ کو ترقی کی راہ پر لانے کے اقدامات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آئی ٹی کے شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ٹی کے شعبے کو اس کی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے ترجیحی توجہ دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر میں ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں اور یہ پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔وزیر خزانہ نے نے وزارت آئی ٹی اینڈ ٹی کی تجاویز پر غور کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ آئی ٹی کے شعبہ کی سہولت اور آسانی کے لیے اقدامات کریں اور اس شعبہ کی برآمدات کی حوصلہ افزائی کے لیے رکاوٹوں کو دور کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں